12 اکتوبر 2016 - 07:56
حکومت آل سعود نے یمن پر بمباری کا اعتراف کر لیا

سعودی عرب نے صنعا پر بمباری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ اسے خبر ملی ہے کہ سعودی عرب نے خفیہ طور پر اعتراف کر لیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دن یمن کے دارالحکومت صنعا میں مجلس ترحیم منعقد کئے جانے کے مقام پر سعودی اتحاد کے لڑاکا طیارے نے بمباری کی تھی۔

واضح رہے کہ یمنی ذرائع کے مطابق سعودی اتحاد کے اس حملے میں نو سو افراد شہید اور زخمی ہوئے تھے۔ یہ حملہ گزشتہ ہفتے کے دن کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید رعد الحسین نے انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کا آغاز کرے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان داوینا شمدستانی نے بھی گزشتہ دو برسوں کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائےانسانی حقوق کو مثبت جواب نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صنعا میں سوگواروں پر حملے کو ایک دھچکا قرار دیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ میدان میں آجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲